Categories
Breaking news

صوبوں، نجی اداروں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت پر ایچ آر سی پی کو تشویش

Advertisement
جنگ نیوز

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں اور نجی اداروں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ورکنگ کلاس پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے، ورکنگ کلاس کے لیے کم قیمت پر ویکسین کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ کم آمدن طبقہ معاشی بحران میں زندہ رہنے کے لیے کوشاں ہے، وفاقی حکومت کی امیر نواز پالیسیوں، بےجا ترجیحات نے کم آمدن طبقے کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

کمیشن نے مطالبہ کیا کہ مختص فنڈز شفاف انداز سے شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے استعمال کیے جائیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *