Categories
Breaking news

صوبائی پابندی کے باوجود بارسلونا اور اندورا کے مابین نقل وحرکت کی اجازت

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے صوبہ کاتالونیا میں 9 اپریل سے 19 اپریل تک صوبہ سے باہر جانے کی پابندی لگائی گئی ہے لیکن اس پابندی کا بارسلونا اور اندوراکے درمیان نقل حرکت اطلاق نہیں ہوتا۔
اگرچہ کاتالونیا اوراندوراکے مابین سفر کی اجازت ہے ، لیکن دونوں خطوں کی حکومتیں صرف اس سفر کی اجازت دیتی ہے جس کی “معقول” وجہ ہے۔
اس پر کاتالونیا اور اندورا کی حکومتوں نے ایک میٹنگ میں اتفاق کیا تھا جس میں انہوں نے منزل مقصود تک پہنچ جانے کے بعد پابندیوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔دونوں حکومتوں نے اپنے شہریوں کو متنبع کیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران اور اختتام پر کورونا سے بچاو کی تدبیر ضرور اپنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *