
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہوں گے، صدر مملکت نیوٹرل ہیں تو کیسے عمران خان سے مشاورت کرسکتے ہیں؟
صدر تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اہم تعیناتی کی سمری پر وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کو بلا کر مشاورت کی، تمام اتحادیوں نے اتفاق رائے سے اختیار وزیراعظم کو دیا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، آج وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس بلاکر غیرمعمولی کام کیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ فرضی سوال پر میرا جواب کئی معنی نکال دے گا، صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہوں گے۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ زرداری صاحب الیکٹڈ ممبر بھی ہیں اور اتحاد میں شامل جماعت کے سربراہ بھی ہیں، نواز شریف اپنی جماعت کے رہبر اور رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اعتراض ہے کہ ان سے مشاورت نہیں ہونی چاہیے، عمران خان تو اسمبلی کے ممبر بھی نہیں ان کی رکنیت تو ختم ہو چکی ہے، عمران خان سائفر کے ساتھ کھیلے، اب آئین کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر کو بھیج دی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس ادارے سے تعلقات بہتر کرنے کا یہ ایک موقع بھی ہے۔
-
وزیرآباد حملہ کیس: تحقیقات کمیٹی کو دوسرے حملہ آور کے شواہد نہیں ملے، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔
-
آرمی چیف نے غلطیوں کا اعتراف بھی کیا اور ملک پر اثرات کا بھی ذکر کیا، شاہد خاقان
-
ڈی سی راولپنڈی کی اسد عمر کو حساس تنصیبات سے دور جلسے کی تجویز، ذرائع
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اجازت نامے میں جلسہ و دھرنے کی جگہ کا نام تحریر کریں گے۔
-
فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کا اعلان خوش آئند ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کا اعلان خوش آئند ہے۔ اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہی تو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا اقتدار ختم ہو جائے گا۔
-
ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل: ملزم کی گاڑی ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملزم کے گھر اور گاڑی سے 4 ہتھیار برآمد کیے جا چکے ہیں، ملزم کے گھر سے 30 بور پستول، شارٹ گن، ایئر گن بھی برآمد کی گئی۔
-
تسنیم حیدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شامل بزنس مین ملک لیاقت کا اعلان لاتعلقی
ملک لیاقت نے کہا کہ تسنیم حیدر کا دعویٰ غلط ہے کہ میں نےقتل کی سازش کاپیغام عمران خان کو پہنچایا، عمر سرفراز چیمہ سے پہلی دفعہ فون پر گفتگو ہوئی، تسنیم حیدر کے میرے بارے میں تمام دعوے غلط ہیں۔
-
فضل الرحمان اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے۔
-
شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا، جیل حکام
سپریم کورٹ نے فریقین کےدرمیان صلح ہونے پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
-
اتحادیوں کا شہباز شریف کے فیصلوں پر اظہارِ اعتماد
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور معاون خصوصی عطا تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
-
صدر تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اہم تعیناتی کی سمری پر وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔
-
26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند رہے گا، آئی جی اسلام آباد کا فیصلہ
فیض آباد بس اڈہ اور مارکیٹ بھی جلسے کے دوران بند ہوگا، آئی جے پی روڈ کو ٹریفک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
-
اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔
-
خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی، غلام بلور نے شرکت کی۔
-
گیٹ پر فون کال سن کر اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوئے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گاڑی رکوا کر کال سنی، ڈرائیور اور عملہ کو گاڑی سے باہر بھیج دیا۔
-
لانگ مارچ میں ممکنہ خطرات،وزارت داخلہ کا چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر آباد حملے میں ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے۔