Categories
Breaking news

صدر کے پاس آرمی چیف کی سمری پر کوئی آپشن نہیں: اعتزاز احسن

صدر کے پاس آرمی چیف کی سمری پر کوئی آپشن نہیں: اعتزاز احسن

ماہرِ قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے پاس چیف آف آرمی اسٹاف کی سمری کے حوالے سے کوئی آپشن نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ صدرمملکت صرف 25 دن تک کی تاخیر کر سکتے ہیں، جس کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔

عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ

عاصم منیر کو آرمی چیف، ساحر شمشاد کو CJCSC مقرر کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

صدرِ مملکت عمران خان سے ملنے پہنچ گئے

آرمی چیف کی تعیناتی، صدر مملکت عارف علوی زمان پارک پہنچ گئے

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے زمان پارک پہنچ گئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *