
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی آئینی فرض نہیں نبھا رہے، عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی صدر کو فوراً قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا۔
مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں واضح ہے عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وزیر اعظم عہدے پر نہیں رہیں گے، عہدہ کھو دینے کے بعد عمران خان عام رکن اسمبلی رہ جائیں گے، یہ ملک مزید ان بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، یوسف رضا گیلانی کو ایک منٹ کی عدالتی سزا پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وزیر اعظم عہدے پر نہیں رہیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جب سے پیدا ہوئے غلطیاں کر رہے ہیں، وہ اپنی کرسی بجانے کیلئے آئین اور سیاست کو داؤ پر لگارہے ہیں، انہیں خبردار کرتا ہوں اس ملک اور ملک کی سلامتی سے نہ کھیلیں، آپ کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عجیب و غریب لوگ آج بھی انہیں مشورے دے رہے ہیں، آئین کلیئر ہے، ان کو پڑھنا چاہیے، یہ لوگ انحراف کا سبب بن رہے ہیں، ان کے ایم اینز اور ان کے وزیر بے ہودہ باتیں کرتے ہیں۔
Table of Contents
تحریکِ عدم اعتماد، وزیرِ اعظم عمران خان کی حکمتِ عملی تبدیل
تحریکِ عدم اعتماد کی ووٹنگ کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کر لی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سب سے زیادہ بولنے والا وزیر کہہ چکا ہے کہ وہ نوکری ڈھونڈ رہا ہے، یہ بات عیاں ہے عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی تھریٹ ہے، جھوٹ بولنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے، ایسے شخص سے جتنا جلد ہو سکے جان چھڑانی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی، وزیر اعظم اپنا کام چھوڑ دیں گے کسی حکمنامے کی ضرورت نہیں، اگر کوئی وزیراعظم انتقال کرجاتا ہے تو کیا ملک بند ہوجائے گا، ملک کی تاریخ میں پہلی بار آئینی طریقے سے وزیراعظم تبدیل ہورہا ہے، ہمیں خوش ہونا چاہیے، ہمارے جمہوری سسٹم میں میچورٹی آگئی ہے۔
ایم کیو ایم سے جو پارٹنر شپ ہے وہ تحریری ہے، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے جو پارٹنر شپ ہے وہ تحریری ہے، ہم سندھ کی سیاست میں اور صوبے کی بہتری کے لیے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد ہی ہونے ہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر تو نہیں لیکن اچھے طریقے سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
مراد علی شاہ کی سندھ ہاؤس حملے کی مذمت
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سندھ ہاؤس پر حملے کا کیس میرٹ پر چلایا جائے، میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، سندھ ہاؤس اسلام آباد میں جو واقعہ پیش آیا اس پر ایف آئی آر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اس کیس کو میرٹ پر چلائیں، اگر پی ٹی وی پر حملہ دہشتگردی ہے تو سندھ ہاؤس پر حملہ بھی دہشتگردی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
تحریکِ عدم اعتماد، وزیرِ اعظم عمران خان کی حکمتِ عملی تبدیل
تحریکِ عدم اعتماد کی ووٹنگ کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کر لی۔
-
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے بہت بڑا سرپرائز دوں گا، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے بہت بڑا سرپرائز دوں گا۔
-
تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا: اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو بتا دیا
اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیرقانونی اقدام نہ کرنے کا مشورہ دیا
-
سعید غنی نے بزدار کے تحریری استعفیٰ میں غلطی نکال دی
سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تحریری استعفیٰ میں غلطی کی نشاندہی کردی۔
-
عدم اعتماد پر ووٹنگ: کسی کارکن کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
وزیر اعظم عمران خان خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈی چوک میں کارکنوں کی آمد کے معاملے پر سیکیورٹی انتظامات کیلئے وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سرجوڑ لیے
-
جہانگیر ترین گروپ کا حمایت کا باضابطہ اعلان، حمزہ شہباز کا پلڑہ بھاری
جہانگیر ترین گروپ نے اپوزیشن کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کی باضابطہ حمایت کر دی جس کے بعد حمزہ شہباز کا کا پلڑہ بھاری ہو گیا ہے۔
-
راجہ بشارت کی ترین گروپ سے ملاقات
پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت کی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔
-
تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہےجو ناکام ہوگی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران کا تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک غیر ملکی سازش ہےجو ناکام ہوگی۔
-
یہ جنگ اب عمران کی کرسی کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے، بلال غفار
عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کی کورنگی سے کارروان وفا ریلی۔
-
اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور فوری الیکشن کرائے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور فوری الیکشن کرائے۔
-
عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم کے اختیارات پر مشاورت
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونےکے بعد بھی حکومت کی عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے پر مشاورت جاری ہے۔
-
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
-
پرویز الہٰی PTI کے نامزد کردہ امیدوار ہیں، ان کا مقابلہ کریں گے، رانا ثناء
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کیساتھ ہماری ملاقات کو پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے نامزد کردہ امیدوار ہیں، ہم ان کا مقابلہ کریں گے
-
فواد چوہدری کا وزارت قانون کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون کاچارج سنبھالتےہی بڑا ایکشن لے لیا
-
حکومت کی شہباز اور حمزہ کو گرفتار کرانے کی کوشش
وفاقی حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف بڑے اقدام کا فیصلہ کر لیا۔
-
وزیرِاعظم عمران خان آج صحافیوں، اداکاروں سے ملاقاتیں کریں گے