Categories
Breaking news

صدر مملکت کا ژوب میں شہید سپاہی حق نواز کو خراج عقیدت

صدر مملکت کا ژوب میں شہید سپاہی حق نواز کو خراج عقیدت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں شہید سپاہی حق نواز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

عارف علوی نے سپاہی حق نواز کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے، شہید کی خدمات اور قوم کے لیے قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

ژوب: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

بلوچستان کے علاقے ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے شہید کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

عارف علوی نے آپریشن میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *