Categories
Breaking news

صدر مملکت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی

Advertisement
Advertisement

صدر مملکت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہائرایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہوگئی ہے۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ایچ ای سی کو باقاعدہ وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دی تھی

ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔ اطلاق کے بعد ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال اورممبران کی 4سال کیلئے ہوگی۔ چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ طارق بنوری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے اس حوالے سے باقاعدہ آرڈیننس منظور کیا تھا۔ جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہو جانی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *