Categories
Breaking news

صدر مملکت نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

صدر مملکت نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ارکان پر مشتمل ہوگی، رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے۔

رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب حقیقت میں بدلنے کے اقدامات کرے گی، اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے سیرت نبوی اور احادیث پر ریسرچ کرے گی۔

آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی سیرت نبویﷺ کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ ماہرین سے مشاورت کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *