Categories
Breaking news

صدر مملکت نے جو اقدام اٹھایا عمران خان کی مکمل حمایت سے اٹھایا، فواد چوہدری

فواد چوہدری - فوٹو: فائل
فواد چوہدری – فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کے تقرر کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ سامنے آچکا، صدر مملکت نے جو اقدام اٹھایا عمران خان کی مکمل حمایت سے اٹھایا۔

عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر ایوان صدر سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں جو اقدامات کیے گئے اس سے ملک کو نقصان پہنچا، عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے ملک کو نقصان پہنچا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ توقع ہے فوج کی نئی قیادت ملک میں جمہوریت کے لیے کردار ادا کرے گی، نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو مبارک باد دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *