Categories
Breaking news

صدر مملکت عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے عوام سے ایس اوپیز پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

صدر عارف علوی نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہوں۔

وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested +ive for Covid again. Had a sore throat since 4-5 days & was getting better. Felt mildly feverish for a few hours two nights ago. No other symptoms.
So friends plz resume precautions & follow SOPs.

— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 6, 2022

انہوں نے مزید کہا کہ چار سے پانچ دنوں سے گلے میں خراش تھی تاہم اب بہتر ہو رہا ہوں، دو راتوں پہلے کچھ گھنٹے تک ہلکا بخار محسوس ہوا البتہ کوئی علامات نہیں ہیں۔

انہوں نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر دوبارہ اختیار کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ صدر مملک کا کووڈ ٹیسٹ ایک ایسے موقع پر مثبت آیا ہے جب پاکستان میں تقریباً 3 ماہ بعد پہلی مرتبہ ایک دن میں ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کو قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں وائرس کی پانچویں لہر آ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے آج گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے آپشن پر فی الحال غور نہیں کیا جا رہا البتہ فوری توجہ ویکسینیشن رفتار بڑھانے پر ہے۔

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی گزشتہ سال 29مارچ کو وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں کووڈ-19 کی ویکسین کا صرف ایک ڈوز لگا تھا جبکہ ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے کہا تھا کہ صدر مملکت میں معمولی علامات تھیں لیکن وہ اچھا محسوس کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.