Categories
Breaking news

صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام، ٹرمپ کے ہزاروں حامی واشنگٹن پہنچ گئے

Advertisement

 ٹرمپ کے حامی

امریکا بھر سے صدر ٹرمپ کے حامیوں نے سپریم کورٹ کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے، ٹرمپ کے ہزاروں حامی واشنگٹن پہنچ گئے، جو صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے حامی بدستور الیکشن میں دھاندلی کا دعویٰ کر رہے ہیں، امریکا بھر سے ٹرمپ کے حامی سپریم کورٹ کی طرف مارچ کرنے لگے ہیں، جس میں مسلح افراد بھی شریک ہیں۔

مظاہرین ایک ہی نعرہ لگا رہے ہیں کہ امریکا میں الیکشن چوری ہونے سے بچایا جائے، مظاہرین امریکی میڈیا پر بھی تنقید کرنے لگے ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ میڈیا نے نتائج کیوں بتائے۔

ادھر ورجینیا میں قائم اپنے گالف کورس میں موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ امریکی میڈیا ہمارے حامیوں کا مارچ نہیں دکھا رہا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی فاتح قرار دے دیے گئے تھے۔

Advertisement

دوسری طرف نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کابینہ تشکیل دینا شروع کر دی ہے، جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔

گزشتہ روز امریکی الیکشن کمیشن نے بھی ٹرمپ کے فراڈ انتخابات کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2020 کے انتخابات امریکی تاریخ کے شفاف ترین الیکشن تھے۔

الیکشن کمیشن کی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ’انتخابات کو دھوکا کہنے والوں نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا اور نہ ہی سسٹم میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص سامنے آیا‘۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *