Categories
Breaking news

صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ناصر حسین شاہ

Advertisement
صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر صحت 26 فروری سے مکمل طور پر فیلڈ پر ہیں لیکن کورونا آنے کے بعد سے نظر نہیں آرہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک معاون خصوصی صحت ہیں دوسرا وزیر صحت کا قلمدان کسی اور کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیر صحت سندھ کو اچھا کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے جبکہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی ہمارا دل ہے، سندھ کا حصہ ہے، ملک کی معیشت کراچی سے چلتی ہےاور کراچی ملک کی معیشت کو چلانے میں بڑا حصہ دار ہے۔

اُن کا مزیدکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے بات نہیں کی جاتی بلکہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *