Categories
Breaking news

صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے، عذرا پیچوہو

صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے، عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے، اے ڈی پی میں شامل 36 اسکیمیں اس سال مکمل ہوجائیں گی، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تھرپارکر میں 10 ڈسپنسریاں قائم کی جارہی ہیں۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو اور وزیر اطلاعات سعید غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ جس طرح سہولتیں بڑھتی جائیں گی، فرق نظر آتا جائے گا، خواتین کو دور دراز علاقوں میں جانے سے مسائل ہوتے ہیں، اس سال 93 ہیلتھ سینٹرز پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ سے بحال کررہے ہیں، ان ہیلتھ سینٹرز میں ماں اور بچے کو سہولیات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان سینٹر میں ٹیکے لگانے اور منصوبہ بندی کی سہولیات بھی ہوں گی، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سہولتیں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے چلیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاؤ سینٹر میں بھی ڈرگز کے کلینکل ٹرائل کی لیبارٹری کھولی گئی ہے، ڈاؤ سینٹر میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت شروع کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاما نائف سہولت گمبٹ اور ڈاؤ یونیورسٹی میں ہے، ڈاکٹرز، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مڈوائفس کو بھرتی کررہے ہیں، اسپتالوں کی لیبارٹریز کو بہتر کرنےکےلئے دو بی ایس ایل لیبس بنارہے ہیں۔

عذراپیچوہو نے کہا کہ مانٹرنگ اور ایولیوشن سینٹر قائم کررہے ہیں ،اسپتالوں کو بہتر کیا جاسکےگا، یونیورسٹی اسپتالوں کا ایک بورڈ بنادیا گیا ہے، ڈاکٹرز، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مڈوائفس کو بھرتی کررہے ہیں، اسپتالوں کی لیبارٹریز کو بہتر کرنے کےلئے دو بی ایس ایل لیبس بنارہے ہیں۔

سندھ کے وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ ضلع سطح پر 50 اسپیشل کیڈر بنا رہے ہیں، کڈنی، ای این ٹی، آنکھ سمیت دیگر ماہرین کو عارضی طور پر تعینات کیا ہے، وفاق کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ پیکج تیار کرلیا ہے، ڈیش بورڈ بنایا ہے جس میں 32 بیماریوں کی رپورٹنگ ہوسکے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.