Categories
Breaking news

صحت کارڈ عمران حکومت کا ’مدر آف آل اسکینڈل‘ہوگا، عظمیٰ بخاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ عمران حکومت کا ’مدر آف آل اسکینڈل‘ہوگا۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چینی، گندم، پیٹرول اور ادویات اسکینڈل اس مہا اسکینڈل کے سامنے چھوٹے ہیں، بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن قوم کو بیوقوف بنانے پر لگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مہم پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے اسپتالوں میں نئی مشینری پر خرچ کیے جاتے، فراڈ اور دو نمبری تبدیلی سرکار کا وتیرہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں جو جتنے زیادہ جھوٹ بول رہا ہے اسے اتنی ہی شاباش ملتی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے، تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے جو جتنا جلدی اترے گا اس کا سیاسی مستقبل محفوظ ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کا سیاسی مستقبل بھی تاریخ کےدوراہےپر کھڑا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کا مستقبل پہلی باری میں ہی ختم ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *