Categories
Breaking news

صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کو فوری رہا کرنے کا حکم

Advertisement
صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کو فوری رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ساڑھے 5 سال قید کی سزا کے خلاف صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

عدالتِ عالیہ نے نصر اللّٰہ چوہدری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

صحافی نصراللہ چوہدری کی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے…

x
Advertisement

واضح رہے کہ صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کو ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 26 دسمبر 2019ء کو ساڑھے 5 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ممبر کراچی پریس کلب اور سینئر صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے برخلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: محب وطن، نڈر صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کی رہائی کا مطالبہ

درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سینئر صحافی کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر 3 دن بعد گرفتاری ظاہر کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *