Categories
Breaking news

صحافی امین حفیظ نے فردوس عاشق اعوان سے ’جھبیوں اور پپیوں‘ والے بیان پر وضاحت مانگ لی

امین حفیظ نے فردوس عاشق اعوان سے ’جھبیوں اور پپیوں‘ والے بیان پر وضاحت مانگ لی

پاکستان کے معروف صحافی، رپورٹر امین حفیظ کی جانب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ’جھپیوں اور پپیوں‘ والے بیان پر وضاحت مانگی گئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اپنے منفرد طرز رپورٹنگ کے ذریعے صحافت میں ایک علیحدہ پہچان بنانے والے جیو نیوز کے رپورٹر امین حفیظ کی جانب سے پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے اُن کے عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد سے متعلق دیئے گئے دلچسپ بیان پر وضاحت مانگی گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Entert, Sports & Travel (@pakistan_showbiz123)

انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امین حفیظ سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ اُن کے عید پر جھپیوں اور پپیوں سے گریز والے بیان سے کیا مراد ہے ؟

فردوس عاشق کے ’جھپیوں اور پپیوں‘ والے بیان پر علی گُل پیر کی پیروڈی وائرل

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، میزبان اور کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ایک دلچسپ بیان پر پیروڈی ویڈیو بنائی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

جس پر فردوس عاشق اعوان نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے یہ بیان دیا تھا۔‘

فردوس عاشق اعوان کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ’عید پر گلے ملنا ایک لازم اور ملزوم عمل ہے، عید پر ہر کوئی گلے مِل کر عید کی مبارکباد دیتا ہے، اس بیان سے اُن کی مراد یہ تھی کہ اس عید پر اپنے دوستوں اور بھائیوں کو روایتی انداز میں گلے نہ ملیں، اس سے گریز کریں اور اپنے گھروں میں موجود بچوں کو بوسہ نہ دیں۔‘

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *