
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی پر صحافی اطہر متین پر حملے کے وقت بجلی بندش کی بنا پر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈنگ نہ ہو سکی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد ایسوسی ایشن کے لگائے گئے 2 کیمرے جائے وقوعہ کی مکمل کوریج میں ہیں، اطہر متین کے قتل کی واردات سے 8 منٹ قبل علاقے کی بجلی بند ہوئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی بجلی کے بیک اپ کا کوئی انتظام نہیں تھا، سی سی ٹی وی کیمرے آن ہوتے تو واردات کی ایک ایک پہلو ریکارڈ ہو سکتا تھا۔
دونوں ملزمان کی واردات کے لیے آتے ہوئے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
حکام کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے علاقے کی جیو فینسنگ بھی کرائی جارہی ہے۔
عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان شاہراہ نور جہاں کی طرف فرار ہوئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
فواد چوہدری نے مریم نواز کو کیا مشورہ دیدیا؟
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مشورہ دے ڈالا۔
-
وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے
وزیراعظم عمران خان عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔
-
کراچی: صحافی اطہر متین پر حملہ کرنیوالے ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیو سٹار چورنگی پر صحافی اطہر متین پر حملے کے بعد فرار ہوتے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے۔
-
محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔
-
ملزمان اطہر متین کو نہیں لوٹ رہے تھے، ایس ایس پی سینٹرل
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان صحافی اطہر متین کو نہیں بلکہ کسی دوسرے شہری کو لوٹ رہے تھے۔
-
کراچی میں صحافی کے قتل پر افسوس ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔
-
آئی جی اسلام آباد سے محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ کے خلاف پیکا ایکٹ اور دہشت گردی کے مقدمات کے اخراج کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی رپورٹ طلب کر لی۔
-
صابر ہاشمی کی درخواستِ ضمانت، FIA سائبر کرائم سے جواب طلب
وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں گرفتار ن لیگی کارکن صابر محمود ہاشمی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو نوٹس جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا۔
-
وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی سے صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ واقعے میں صحافی اطہر متین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
-
ملک کا وزیراعظم جھوٹا اور نکما ہے، حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا وزیراعظم جھوٹا اور نکما ہے، عمران نیازی کو ہم بھاگنے نہیں دیں گے، عوام کی عدالت میں ان کا احتساب ہوگا ہمارے خلاف مقدمات میں نکلا کیا ؟ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ۔
-
آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھے؟ شہباز گِل کا احسن اقبال سے سوال
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پاکستان کے دورے پر آئے بِل گیٹس کے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھک پر تنقید کی جس پر عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔
-
شہباز شریف کے جملے پر کمرۂ عدالت میں قہقہے
منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر شہباز شریف کے دلچسپ جملے پر کمرۂ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔
-
فیصل واؤڈا نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کےخلاف اپیل دائر کر دی، تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے۔
-
کراچی،کار پر فائرنگ، نجی ٹی وی کا پروڈیوسر جاں بحق
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک کار پر فائرنگ کے واقعہ میں سماء ٹی وی کا پروڈیوسر جاں بحق ہوگیا، ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر سڑک کے دوسری طرف دوسری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
-
اسد عمر نے پشاور کو شاباش کیوں دی ؟
وفاقی وزیر اسد عمر نے بی آر ٹی کے باعث ’’گولڈ اسٹینڈرڈ ریٹنگ‘‘ حاصل کرنے پر پشاور کو شاباش دی ہے۔
-
پاکستان: مزید 2 ہزار 400 کورونا مریض رپورٹ، 33 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 33 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔