Categories
Breaking news

صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا سے انتقال کرگئے

Advertisement
Advertisement

صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا سے انتقال کرگئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری انتقال کرگئے۔

جیو نیوز میں بطور رپورٹر خدمات سر انجام دینے والے ارشد وحید چوہدری کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔ کچھ روز پہلے کورونا کا شکار ہوئے، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ وہ جیو کے سیگمنٹ ’ جیو پارلیمنٹ ‘ کے میزبان اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر تھے۔

ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر صحافی و سیاسی حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی گئی ہے۔ پروگریسو گروپ لاہور پریس کلب کے چیئرمین معین اظہر، سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبد المجید ساجد، سید امجد حسین بخاری، عتیق ملک، ثاقب قاضی، حسن تیمور جھکڑ نے مرحوم کے بلند درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پنجاب میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 487 نئے کیسز رپورٹ

مزید :

Breaking Newsعلاقائیاسلام آباد

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *