Categories
Breaking news

صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: مولانا فضل الرحمٰن

صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کہ ذمہ داری ہے: مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے صحافی اسد علی طور پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صحافیوں سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

صحافی اسد طور پر حملہ، بلاول بھٹو نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کا صحافی اور بلاگر اسد طور پر تشدد کے واقعے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں سے صحافیوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور پر گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کیا۔

صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد کا تشدد، مریم نواز حیران

اسلام آباد میں صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد کے تشدد کے واقعے نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو حیران کردیا۔

جیونیوز نے صحافی پر تشدد کے بعد ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرلی، وڈیو کے مطابق تین ملزمان کو اسد طور کے فلیٹ سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں اسد طور کو بھی بندھے ہوئے ہاتھ پیروں کے ساتھ زخمی حالت میں اپارٹمنٹ سے باہر نکلتے اور مدد کے لیے پکارتے بھی دیکھا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *