Categories
Breaking news

صبح سویرے لاہور کے شہریوں کے چہرے کِھل اُٹھے، بارش سے موسم خوشگوار

Advertisement
Advertisement

لاہور بارشلاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے شدید بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

آج علی الصبح راولپنڈی، اسلام آباد، قصور ،گجرات، ملکوال، منڈی بہاءالدین، جہلم، مانسہرہ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے باعث بعض علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں بھی گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار ہوگیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش ہوسکتی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *