Categories
Breaking news

صبا قمر کی میوزک ویڈیو’چنگاریاں‘ کب آرہی ہے؟

Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی میوزک ویڈیو ’چنگاریاں‘ کی ریلیز کی تاریخ بتادی، اداکارہ کے مطابق وہ اپنی میوزک ویڈیو اپنی سالگرہ کے دن ریلیز کریں گی۔اپنی نئی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے۔ بار بار چوٹ لگنے کی ہمت۔انہوں نے بتایا کہ چنگاریاں ایک ایسی ویڈیو ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے اور آپ سب کے لیے قابلِ رشک ہوگی۔‘اداکارہ نے مصطفیٰ زاہد کا ایک خوبصورت گانا دینے پر شکریہ ادا کیا اور عماد عرفانی کا میوزک ویڈیو میں ان کا ساتھ دینے پر شکرگزار دکھائی دیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی یہ خصوصی میوزک ویڈیو ان کی سالگرہ کے دن ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *