Categories
Breaking news

صارفین کی سہولت, حکام نے توکلنا ایپ میں زیر کفالت افراد کا نام ایڈ کرنے کا طریقہ بتادیا

Advertisement

 توکلنا ایپ

سعودی حکام نے صارفین کی سہولت کےلیے توکلنا ایپ میں زیر کفالت افراد کا نام نظر نہ آنے کی صورت میں ایڈ کرنے کا طریقہ بھی بتادیا۔

شہریوں کی صحت سے متعلق بتانے والی توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر صارفین کو اپنے زیر کفالت افراد کا نام ایپ پر نظر نہ آئے تو اسے ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

توکلنا انتظامیہ نے بتایا کہ ایپ میں مائی سروس کا آپشن موجود ہے جس پر کلک کرنے سے زیر کفالت اور اہل خانہ کا آپشن آئے گا۔

Advertisement

زیر کفالت فرد کا نام ایڈ کرنے کے لیے اس پر کلک کریں اور ناموں کی فہرست میں اگر نام نہیں ہے تو ایڈ کرکے ایکیٹو کے بٹن پر کلک کردیں، بعد ازاں اس کی صحت کی صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔

سعودی شہروں میں کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے موبائل فونز پر’توکلنا‘ ایپ انسٹال کریں جس کے ذریعے صارف کی صحت کے بارے میں اہم معلومات اپ لوڈ کی جاتی ہیں تاکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کرونا وائرس میں مبتلا تو نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں نے توکلنا ایپ دکھائے بغیر بازاروں اور پبلک مقامات میں داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے جس کے باعث بہت سے لوگ توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *