Categories
Breaking news

صادق سنجرانی کی طرح یوسف رضا گیلانی بھی سلیکٹڈ ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

Advertisement
صادق سنجرانی کی طرح یوسف رضا گیلانی بھی سلیکٹڈ ہیں، رانا ثنا اللہ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے یوسف رضا گیلانی کو بھی سلیکٹڈ قرار دے دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طرح ایوان بالا کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی بھی سلیکٹڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتا نہیں پیپلز پارٹی سے یہ تاریخی غلطی کس نے کروائی ہے، پی پی نے خود کو نقصان پہنچایا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اس عمل سے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *