Categories
Breaking news

شیری رحمٰن کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

شیری رحمٰن کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کورونا وائرس فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد بےضابطگیوں پر ادارے خاموش کیوں ہیں؟ بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے۔

معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی…

انہوں نے کہا کہ حکومت سے کورونا فنڈ کے بارے میں پارلیمان میں کئی بار پوچھا، پارلیمان میں حکومت نے کبھی جواب نہیں دیا، دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آڈٹ کے لئے مکمل اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی، کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *