
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
Table of Contents
شیخ رشید کے بھتیجے کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو مسجد نبوی کےمعاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پر گرفتار کیا گیا تھا۔
شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی ملزم نامزد ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی پر تجاویز طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔
-
فرح خان کے شوہر کا نجی ہاؤسنگ کالونی کا دفتر سیل
رپورٹس کے مطابق 21 اپریل کو سوسائٹی کی سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔
-
عید پر کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا امکان
کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگی ہیں، اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
-
انسانی حقوق کمیشن کی پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات کی مخالفت
پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو اپنے کسی حریف کے خلاف توہین مذہب کے کیس نہیں چلانے چاہئیں۔
-
خیبر پختون خوا حکومت کا کل عید الفطر منانے کا اعلان
زونل کمیٹی کے پی کے کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت کمیٹی سے گزارش ہےاپنے فیصلے پر غور کرے۔
-
ہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور
وفاقی وزیرمفتی عبدالشکور نے کہا کہ صرف مرکزی کمیٹی کو درخواست کرسکتے ہیں کہ شہادتوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں نماز عید پر بھارتی پابندی پر اقوام متحدہ نوٹس لے، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جامع مسجد سری نگر میں نماز عید پر بھارتی پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
کوہاٹ میں شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی پر فائرنگ، 10 زخمی
مولانا عبدالخبیر نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی موجودگی میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں مطلع بالکل صاف تھا، ماہ شوال کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا۔
-
فرح خان کیخلاف انکوائری منظوری قانون کے مطابق ہے، نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری قانون کے مطابق دی گئی ہے۔
-
گرمی یا مہنگائی؟ عید سر پر آگئی، خریداری کم
گرمی ہے یا پھر مہنگائی کا زور؟ عید الفطر سر پر آگئی ،اس کے باوجود بازاروں میں رش بڑھنے کے بجائے معمول سے کم دکھائی دے رہا ہے۔
-
مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ میں سعودی حکام نے بلاول بھٹو کو خصوصی اہمیت دی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سعودی عرب میں خصوصی اہمیت دی گئی۔ بلاول بھٹو مدینہ منورہ میں سعودی حکمرانوں اور مسجد نبوی کے منتظمین کے مرکز نگاہ بنے رہے۔
سعودی حکومت کی اہم شخصیت نے بلاول بھٹو سے درخواست کی کہ وہ جس کو کہیں گے صرف وہی شخصیات ریاض الجنتہ میں داخل ہوسکیں گی۔ -
نکیال آزاد کشمیر: کھنڈیل پہاڑی پر لگنے والی آگ جنگل میں پھیل گئی
محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش کی گئی، لیکن آگ بجھانے کے انتظامات نہیں ہیں۔
-
کوٹ لکھپت جیل میں وزیراعلیٰ پنجاب کا 22 ماہ قید میں رہنے والے وارڈ کا بھی دورہ
حمزہ شہباز نے کہا کہ جیل کےسپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیے۔
-
کوئٹہ: کسٹمز دفتر میں دھماکے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، پولیس
ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کا کہنا ہے کہ کسٹمز کے دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی، دھماکے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔
-
پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4 جاں بحق، 8 زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ پاک افغان شاہراہ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
-
راولپنڈی: حنیف عباسی نے شیخ رشید سے متعلق عجیب و غریب اعلان کردیا
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے عجیب و غریب اور نرالا اعلان کردیا۔