Categories
Breaking news

شیخ رشید کی وزیر داخلہ بنتے ہی دھواں دار پریس کانفرنس،پی ڈی ایم کے حوالے سے ملنے والے ٹاسک کا کھل کر بتا دیا 

شیخ رشید کی وزیر داخلہ بنتے ہی دھواں دار پریس کانفرنس،پی ڈی ایم کے حوالے سے ملنے والے ٹاسک کا کھل کر بتا دیا 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں، ملک میں انتشار پھیلانے کے لئےغیر ملکی فنڈنگ ہو رہی ہے،جو لوگ اندر سے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں وہ سب ناکام ہوں گے،مجھے پی ڈی ایم کے لئے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ،اگرعمران خان سےبات نہیں ہوسکتی توپھر اپنے اندر کی بات باہر لائیں اور بتائیں کس سےبات کرناچاہ رہےہیں؟ پی ڈی ایم کو جلسے کی کھلی اجازت ہے کوئی پابندی نہیں ،ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے،یہ اپوزیشن ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی بھرپور طریقے سے جیتے گا،مینار پاکستان کا جلسہ عمران خان کو اوپر لے کر گیا تھا اور پی ڈی ایم کو نیچے گرائے گا ۔

Advertisement

ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید50 افراد جاں بحق، ہزاروں نئے مریض

تفصیلات کے مطابق بطور وزیر داخلہ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کاشکرگزارہوں کہ انھوں نےنئی ذمے داری دی ہے،ملک سب سے عزیز ہے،ملک ہے تو ہم سب ہیں ،ابھی کل شاہدرہ میں نیکٹا نے دہشت گردوں کابڑاگروہ پکڑاہے،اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان آپ کے جلسے سے جا رہا تو "ایں خیال است و محال است"وہ کہیں نہیں جا رہا ،وفا کرو گے وفا کریں گے ،جفا کرو گے جفا کریں گے، ستم کرو گے ستم کریں گے ،ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے ،جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے،کھلی اجازت ہے آپ جلسہ کریں ،کوئی آپ پر پابندی نہیں ہے،ملتان میں جو کنٹینروں کا مسئلہ ہوا ہے وہ نہیں ہے،آپ جلسہ کریں اصل طاقت میڈیا کی ہے ،اس سے سارے پاکستان میں پیغام جا رہا ہے۔

ایک خاتون اور 17 مرد، جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں سب سے سینئر سیاسی ورکر ہوں ،سیاست دان کال دیتا ہے وہ گلی گلی جا کر دعوت نامے بانٹ کر خوار نہیں ہوتا ،جو بڑا سیاست دان ہوتا ہے اس کا ظرف بڑا ہوتا ہے،اس کی آواز ،فہم اور فیصلہ بڑا ہوتا ہے ،وہ دیوار کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ وہ سیاست دان ہیں جو پچھلے دو مہینے سے کمپیئن کر رہے ہیں اور ایک ایک گلی اور کوچے میں جا رہے ہیں ،انشاءاللہ ان کی امیدیں بھر نہیں آئیں گی،اور جو یہ سوچے بیٹھے ہیں کہ عمران خان کے مینار پاکستان جلسے کی کاپی کر لیں گے ،عمران خان کو اللہ نے عزت دی وہ اوپر گیا ،آپ اس مینار پاکستان میں سیاست سے نیچے جائیں گے،آئیں اسلام آباد آپ کا بھی اسلام آباد ہے،ہم نے بھی 126 دن یہاں پڑاؤ کیا تھا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا ،جو مہینے آپ انتخاب کر رہے ہیں وہ سناٹے کی سردی ہے ،اپنے بچوں اور اپنی اولاد کو بچانے کے لئے آپ نے دنیا کی شہریتیں لی ہیں ،اپنا بچہ روئے تو آپ کا کلیجہ پھٹتا ہے،غریب کے بچے کو درد اور وائرس ہو تو آپ کا سر درد ہو تا ہے،اس ملک کی اکانومی کو نقصان پہنچانے کے لئے جو کوشش کی جا رہی ہے وہ ناکام ہو گی۔

الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگرعمران خان سےبات نہیں ہوسکتی توپھر اپنے اندر کی بات باہر لائیں اور بتائیں کس سےبات کرناچاہ رہےہیں،

میں بطور وزیر داخلہ ساری اسلامی قوتوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی آواز ہوں ،جتنے دینی مدرسے ہیں وہ اسلام کے مینار ہیں ،اور جو منشیات فروش اور قبضہ گروپ ہیں ،اس ملک کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں ، ملک میں انتشار پھیلانے کے لئےغیر ملکی فنڈنگ ہو رہی ہے،جو لوگ اندر سے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں وہ سب ناکام ہوں گے،ملک کی معیشت کونقصان پہنچانےکی کوششیں ناکام ہوں گی،ملک میں منی لانڈرنگ کاسلسلہ ختم ہوگا،سچائی کی سیاست کو ناکام بنانے کے لئے کوششیں ہو رہی ہیں،مجھے پی ڈی ایم کے لئے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ،پی ڈی ایم چوں چوں کامربہ ہے،اس کے رنگ پسٹم میں کچرا پھسا ہوا ہے،یہ اپوزیشن ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی بھرپور طریقے سے جیتے گا ،یہ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا چاہتے ہیں،ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے،ان کولگتاہےکہ جلسوں سےکچھ ہوگاعمران خان کہیں نہیں جارہے،مینار پاکستان کا جلسہ عمران خان کو اوپر لے کر گیا تھا اور پی ڈی ایم کو نیچے گرائے گا ۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *