اسلام آباد:کابینہ میں رد و بدل شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا۔ اس سے قبل یہ وزارت اعجازہ شاہ کے پاس تھی۔ اور شیخ رشید کے پاس ریلوے کی وزارت تھی۔
اعظم سواتی کو ریلوے کی وزارت سونپ دی گئی۔ اعجازشاہ کو وزیر نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ اس سے پہلے اعظم سواتی کے پاس انسداد منشیات کا قلمدان تھا۔ اس سے قبل آج حفیظ شیخ بطور وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا چکے ہیں۔