
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو کیا پہلے سے معلوم تھا کہ حرم پاک میں پاکستان کے حکومتی وفد کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
شیخ رشید احمد نے حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ کیا سلوک کرتے ہیں۔
اُنہوں نے یہ پریس کانفرنس حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پشاور میں کی تھی۔
شیخ رشید کی پریس کانفرنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔
اس کے ساتھ ہی صارفین شیخ رشید احمد کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی، مسجد نبویؐ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیے
- حرمین شریف کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا بند کریں: شفاعت علی
- مسجد نبویؐ واقعہ: مولانا طارق جمیل کا ردّ عمل بھی سامنے آگیا
- مسجد نبویؐ واقعے پر شاہد آفریدی اور محمد یوسف کا ردّعمل
وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔
اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں: شاہ زین بگٹی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔
-
یوسف رضا گیلانی کیخلاف شواہد نہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔
-
پنجاب اسمبلی ہنگامہ، 11 ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 11 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
-
شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی قاسم سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علی زیدی
علی زیدی کی جانب سے قاسم خان سوری پر ہونے والے حملے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔
-
علی محمد خان کی مسجدِ نبوی ﷺ میں نعرے بازی کی مذمت
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے مسجدِ نبوی ﷺ میں کی گئی نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔
-
مسجدِ نبوی ؐ کا واقعہ عمران خان کے بدترین اختتام کا آغاز ہے: محسن داوڑ
رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر سابق وزیرِ اعظم کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ عمران خان صاحب! یہ واقعہ آپ کے بدترین اختتام کا آغاز ثابت ہو گا۔
-
حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز کا تیسری بار ہائیکورٹ سے رجوع
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
-
کراچی میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم
شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
-
مسجد نبویؐ واقعہ: مولانا طارق جمیل کا ردّ عمل بھی سامنے آگیا
وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کے وفد پر مسجد نبوی ﷺ میں نعرہ بازی کیے جانے پر مولانا طارق جمیل کا بھی بیان سامنے آگیا۔
-
قاسم سوری نے تھانہ کوہسار میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست دیدی
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست دے دی۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی روضۂ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ؐمیں روضۂ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری دی ہے۔
-
غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، علامہ طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جوشرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے۔
-
روضہ رسول ﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، مولانا فضل الرحمٰن
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ روضہ رسول اللّٰہﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، حرم کے تقدس کا تقاضا تک نہیں دیکھا کیا گیا۔
-
قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی
اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
-
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے شرمناک ویڈیو پوسٹ کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے شرمناک ویڈیو پوسٹ کردی۔
-
مریم اورنگزیب کا روضۂ رسولؐ میں پیش آئے واقعے پر ردعمل
مریم اورنگزیب نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنہری جالیوں پر لکھی ہوئی سورہ الحجرات کی آیت سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔