Categories
Breaking news

شیخ رشید پر پانچواں گیٹ بند، اب وہ بنی گالا کے تنخواہ دار ہیں، قادر پٹیل

شیخ رشید پر پانچواں گیٹ بند، اب وہ بنی گالا کے تنخواہ دار ہیں، قادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ شیخ رشید پر پانچواں گیٹ بند کردیا گیا ہے، اب وہ بنی گالا کے تنخواہ دار ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ صدر عارف علوی سمجھ گئے ہوں گے۔

قادر پٹیل نے کہا کہ شیخ رشید کا سیاست میں کردار خوا مخواہ کا رہ گیا ہے۔

بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہوکر جائے، شیخ رشید

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول صدر پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے، بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہو کر جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو پورا پاکستان عمران خان کا میزبان ہے، عوام کا سمندر عمران خان کا استقبال کرے گا۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہوگی مغرب سے پہلے پوری دنیا عمران خان کا خطاب سن سکے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *