Categories
Breaking news

شیخ رشید وزیر ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں ہم مشیر ہیں، شہزاد اکبر

Advertisement

شیخ رشید وزیر ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں ہم مشیر ہیں، شہزاد اکبر

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے وزیر داخلہ کے ساتھ اختیارات سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شیخ رشید اور ہمارے درمیان اختیارات کی کوئی جنگ نہیں ہے، شیخ رشید وزیر ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں ہم مشیر ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ یہ عدالت اپنے فیصلوں میں مشیروں کے اختیارات کا تعین کر چکی ہے، اب اس مین کوئی ابہام نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شہزاد اکبر نے ڈپٹی چیئرمین سنیٹ سلیم مانڈوی والا کو قابل احترام قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو نیب کا قانون پسند نہیں ہے تو قانون بدل لیں قانون میں ترمیم کی گنجائش ہے۔

گذشتہ روز اپنی نیوز کانفرنس میں شہزاد اکبر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کویاد دہانی کراناچاہتاہوں انکے پاس امانت ہے، سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں کہ نیب کو عالمی سطح پر بلیک لسٹ کراؤں گا۔

Advertisement

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ خود بھی سینیٹ اسمبلی کے ووٹ کےذریعے قانون سازی کیلئےآئے، سینیٹ میں ذاتی مفاد پر نہیں بلکہ عوام کیلئےقانون سازی ہوتی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اپنے دفتر کو اپنے دفاع کیلئے استعمال نہیں کرسکتے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب تحقیقات درست نہیں تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں، نیب کا آرڈر غلط ہوجاتا ہے عدالت میں چیلنج کیا جاتا ہے، سلیم مانڈوی والا اداروں کو دھمکا رہے ہیں یہ پارلیمان کے شایان شان نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیا بنانا ریپبلک بنانا چاہتے ہیں؟ پی ٹی آئی حکومت اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیگی، بھرپور جواب دینگے، اداروں کو معاملات میں نہ گھسیٹیں یہ ملک کے مفاد میں نہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *