Categories
Breaking news

شیخ رشید داخلہ، سواتی ریلوے،حفیظ شیخ خزانے کے وزیر

Advertisement

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کی گئی ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا منصب لے کر وزیرِ داخلہ بنا دیا گیا ہے، ان کی جگہ وزارتِ ریلوے اعظم سواتی کو دے دی گئی ہے۔

اعجاز شاہ سے وزارتِ داخلہ کا قلم دان لے کر انہیں وزیرِ انسدادِ منشیات کا منصب دیا گیا ہے، اس سے پہلے وزارتِ انسدادِ منشیات کا قلم دان اعظم سواتی کے پاس تھا۔

عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

دوسری جانب آج صبح وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والے عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیرِ خزانہ کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کرسکتے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو مارچ 2021ء میں سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد تینوں مشیر وفاقی وزیر بن سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *