Categories
Breaking news

شیخوپورہ: چار سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار

شیخوپورہ: چار سالہ بچی کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

شیخوپورہ میں چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نارنگ منڈی میں ملزم صابر نے اپنی رشتہ دار 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کی چیخ و پکار سن کر لوگ وہاں پہنچے تو ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم صابر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او صفدر پرویز کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا ہے جبکہ کچھ نمونے کیمیکل ایگزیمینر کو بھجوائے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *