Categories
Breaking news

شیخوپورہ: نہر میں پھینکے گئے بچوں کی تلاش جاری

شیخوپورہ: نہر میں پھینکے گئے بچوں کی تلاش جاری

شیخوپورہ میں ریسکیو اہلکاروں کی غوطہ خور ٹیم نے فیصل آباد روڈ بھکھی نہر میں باپ کی جانب سے پھینکے گئے 4 بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محسن نے گھریلو جھگڑے پر 23 اپریل کو ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کو نہر میں پھینکا تھا۔

شیخوپورہ: 4 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے باپ کو تھانہ بھکھی پہنچادیا گیا، ڈی پی او

شیخوپورہ میں اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے…

باپ کی جانب سے نہر میں پھینکے گئے بچوں میں 7 سالہ ذوالقرنین ، 4 سالہ حوریہ ، 2 سالہ نمرہ اور ایک سالہ عروہ شامل ہیں۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بیوی کے کردار پر شبہ کا بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ بیوی کے کردار کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

نہر میں بچوں کو پھینکنے کی کہانی سامنے آگئی

فیصل آباد کے رہائشی باپ کی طرف 4 بچوں کو نہر پھینکنے کے اصل کہانی سامنے آگئی ۔

اس سے قبل ملزم نے پولیس کو دیئے گئے اپنےپہلے بیان میں کہا تھا کہ عید کے کپڑوں کا بندوبست نہ ہونے اور جھگڑے کے بعد بیوی کے گھر چھوڑ جانے پر اس نے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *