
کراچی میں 6 سال قبل دہشت گرد حملے میں شہید کیئے گئے سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم کی سندھ پولیس میں ملازمت کا سرکاری ریکارڈ گم ہوگیا ہے۔

چوہدری اسلم قتل کیس میں گواہان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی…

پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس افسر کی سروس بک کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہید کے لواحقین کو قانونی امداد کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے۔
x
Advertisement
پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ڈی آئی جی عمر شاہد حامد نے سندھ کے متعلقہ پولیس حکام کو خط لکھ دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس مذکورہ خط کی دستیاب کاپی کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے اپنے طور پر تلاش کی کوشش کی مگر سروس بک کا سراغ نہیں مل رہا۔

عمر شاہد حامد نے سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی دفاتر، ڈی آئی جیز اور مختلف شعبوں کے انچارج پولیس افسران سے سروس بک کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے۔
اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے کہا کہ سرکاری محکموں میں سروس بکس کا گم ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دستاویزات ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں لائے جانے کے دوران اکثر فوری طور پر دستیاب نہیں ہوتیں، ریکارڈ کی چھان بین کے دوران ایسا ریکارڈ مل جاتا ہے۔
سی ٹی ڈی کے افسر چوہدری اسلم کو جنوری 2014ء میں دہشت گرد حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعظم کا گھر ریگولرائز کرنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ سی ڈی اے کی جانب سے وزیرِاعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے۔
-
سندھ کو گیس سے محروم کرنا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔
-
مریم نواز مردان پہنچ گئیں، مولانا راستے میں
حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج مردان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپہنچ گئیں جبکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ راستے میں ہے۔
-
کراچی میں 28دسمبر سے موسم سرد رہنے کا امکان
کراچی میں 28دسمبر سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مغربی ڈسٹربنس 26 دسمبر سے ملک کو متاثر کرسکتا ہے۔
-
پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت عملی : کامران بنگش
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت عملی۔
-
فیصل آباد میں کوروناوائرس مزید 3 جانیں لے گیا
فیصل آباد میں کوروناوائرس کا شکار 3 مریض انتقال کر گئے جبکہ مزید 36 افراد میں مرض کی تصدیق ہو ئی ہے ۔
-
سندھ میں پولیس مقابلوں سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلوں کے کیس میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے صوبے میں پولیس مقابلوں سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
-
بلوچستان کی جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا
بلوچستان کی جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا ، تربت جیل کے بعد کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی 8 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
-
صدر نے سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کی رائے مانگ لی
صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ/شو آف ہینڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے مانگ لی ہے۔
-
کورونا وائرس ویکسین ساز کمپنیوں سے رابطے میں ہیں: NCOC
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان چین سمیت کورونا وائرس ویکسین ساز کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔
-
وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل دیں گے، شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ یقین دلاتا ہوں کہ وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل جائے گی۔
-
چاہتا ہوں قوم پولیس کو پسند کرے: عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ فوج سرحدوں کی محافظ، جبکہ پولیس شہریوں کی محافظ ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ قوم پولیس کو پسند کرے۔
-
نیو کراچی: کولڈ اسٹوریج دھماکا، ہلاکتیں 9 ہوگئیں
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کولڈ اسٹوریج میں ہونے والے دھماکے کے بعد ریسکیو کا کام جاری ہے، ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو چکی ہے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔
-
کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں، مصطفیٰ کمال
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی وفاقی حکومت فیل ہوگئی ،کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں، بہت پریشر ہے کہ اپنے حقوق چھینیں جائیں، متحدہ کے وزرا حکومت چھوڑنے کا اعلان کریں۔
-
مردان میں PDM کی ریلی اور جلسے کی تیاریاں عروج پر
خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں آج اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ہونے والی ریلی اور جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
-
اینٹی کرپشن میں 2 نون لیگی اراکینِ خیبر پختونخوا اسمبلی آج طلب
محکمۂ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ نون کے 2 اراکینِ خیبر پختون خوا اسمبلی جمشید مہمند اور اورنگزیب نلوٹھا کو انکوائری کے سلسلے میں آج طلب کر لیا۔