Categories
Breaking news

شہید بھٹو نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سچ کہا وہ امر ہوگیا,حافظ عبدالرزاق صادق

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)شہید بھٹو نے ایک شکستہ پاکستان کو نئی زندگی دی۔چار اپریل کی صبح شہید بھٹو کو پنڈی جیل میں تختہ دار پر لٹکا کر اپنے ہی محسن کو شہید کر دیاگیا ۔ان خیالات کااظہار سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی یورپ حافظ عبدالرزاق صادق نے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ شہید بھٹو نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سچ کہا وہ امر ہوگیا۔ وہ اک شخص کہ آج بھی سیاست میں سمت کو طے کرتا ہے اور دور دراز کے اک گاؤں لاڑکانہ کی سرزمین پر ملک کے ہر گوشے سے اس کے چاہنے والے آکر اس کا نعرہ لگاتے ہیں اور وہ اتنے ہوتے ہیں کہ آج بھی وہ جب اپنی آواز کو اٹھاتے ہیں، نعرہ لگاتے ہیں تو دھرتی گونج اٹھتی ہے۔۔۔تم کتنے بھٹو مارو گے، ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *