Categories
Breaking news

شہزادہ فلپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: عمران خان

Advertisement
شہزادہ فلپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی موت پر شاہی خاندان اور برطانیہ کے لوگوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ڈیوک آف ایڈن برگ عزت مآب شہزادہ فلپ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا برطانیہ ایک ایسے زیرک بزرگ سے محروم ہوگیا ہے جو غیر معمولی طور پر عوامی خدمت سے سرشار روح کے حامل تھے۔

اُنہوں نے باہمی تعلقات کے لیے شہزادہ فلپ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شہزادہ فلپ کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی وفات پر بہت رنج ہوا، اُن کی وفات سے پاکستان نے ایک مخلص دوست کھو دیا۔

صدر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ملکہ برطانیہ، شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے، اُن کی عمر 99 برس تھی، بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

شہزادہ فلپس زائد العمری کی وجہ سے 2017 سے شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد برطانیہ کی اہم عمارتوں پر پرچم کو سرنگوں کردیا گیا جبکہ ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

بیکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں ملکہ کی جانب سے انتہائی دُکھ کے ساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *