Categories
Breaking news

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز ہوں گی

Advertisement

ملکہ الزبتھ کے آنجہانی شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی، تدفین سے پہلے شام تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ملکہ برطانیہ نے شوہر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی۔ شہزادہ چارلس کہتے ہیں کہ وہ اپنے عزیزترین پاپا کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔کورونا وائرس گائیڈ لائن کے سبب جنازے میں 30 افراد کی شرکت ہی ممکن ہوسکے گی، پوتے شہزادہ ہیری بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے تھے، اُن کی عمر 99 برس تھی، بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *