Categories
Breaking news

شہر قائد کے رہائشی اب بھی شدید مشکلات سے دوچار

Advertisement
Advertisement

شہر کراچی کی بدترین صورتحال

کراچی کے بیشتر علاقے اب بھی گندگی اور سیوریج کے پانی جیسے مسائل میں گھرے ہیں۔ شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے جہاں شہر کا نقشہ تبدیل کیا۔ وہیں کھیلوں کے میدان بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

نارتھ کراچی میں واقع کھیل کے میدان میں سیوریج کا پانی اور کچرے کا انبار لگا ہوا ہے۔ جس کے باعث اطراف میں رہنے والے مکین شدید پریشان ہیں۔

علاقہ مکین کہتے ہیں بارہاں شکایتیں کیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ گندگی اور کچرے کے باعث بچے بیمار ہورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندے ووٹ مانگنے کے لیے گھر کے دروازوں پر دستک تو دیتے ہیں اور پھر اقتدار میں آنے کے بعد منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں۔

پھر ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔

شہر کا صرف یہی علاقہ نہیں بلکہ شہر کے بیشتر علاقوں کی سڑکیں اور گلیوں میں اب بھی گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *