Categories
Breaking news

شہر قائد کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Advertisement
Advertisement

شہر قائد کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ کراچی کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشالوانی سے ترک قونصل جنرل نے ملاقات کی۔اس موقع پر تولگا یوک نے کہا کہ ترکی ایم اے جناح،آئی آئی چندریگرروڈ پر ٹرام چلانے میں مدد کرےگا۔

ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ نمائش سے ٹاور تک ٹرام چلانے میں تعاون پر تیار ہیں،آئی آئی چندریگرروڈ پر بھی ٹرام سروس کے لیے تعاون کریں گے۔تولگا یوک نے کہا کہ کراچی کی لائبریریوں کی بہتری اور انہیں جدید بنانےمیں مدد کریں گے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ٹرام سروس اور لائبریریاں بہتر کرنے میں تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں۔

افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ٹرام سروس چلنے سے کراچی کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی،کراچی کوپھر استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے فریئر ہال لائبریری کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی لائبریری کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *