Categories
Breaking news

شہر قائد میں آئندہ ہفتے ابر رحمت کی پیش گوئی

شہر قائد میں آئندہ ہفتے ابر رحمت کی پیش گوئیمحکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش کی پیش گوئی کردی۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 5 اور6 جنوری کو موسم سرماکی دوسری بارش کا امکان ہے اور اس سے قبل 4 جنوری سے شہر میں بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان سے ملک میں داخل ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے امکان ہے جب کہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *