Categories
Breaking news

شہری پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، اجمل وزیر

Advertisement
شہری پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، اجمل وزیر

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہری پر تشدد اور اس کی ویڈیو بنانے کے حوالے سے کہا کہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی۔

Advertisement

اجمل وزیر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لئے ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، چیف جسٹس سے ایک رکنی کمیشن کے لیے جج نامزدگی کی استدعا کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کا تعین ہوگا، ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی تاکہ سب حقائق سے باخبر ہوں۔

پولیس کا شہری کو برہنہ کرکے تشدد، پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے شہری پر برہنہ کرکے تشدد کرنے کا نوٹس لےلیا۔

اجمل وزیر نے اس واقعےکے خلاف احتجاج کرنے والوں کے لیے کہا کہ واقعے پر احتجاج کرنے والے سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کر رہی ہے، چند لوگوں کے غلط کام کے باعث پوری پولیس فورس کو برا کہنا ٹھیک نہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نےکورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں کی استعداد بڑھا رہے ہیں، 31 جولائی تک اسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی بیڈز 1644 تک بڑھائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ محمود خان نے عامر تہکالے نامی شہری پر پولیس تشدد اور پھراس کی ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کو فوری طور پر معطل اور گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

اجمل وزیر نے کہا کہ آئی سی یو بیڈز کی تعداد بھی 330 تک بڑھائی جائے گی جبکہ یومیہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد جولائی کے آخر تک 10 ہزار ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *