
3 شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے شہری نصر اللّٰہ کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر، ایس پی سی آئی اے شمس درانی اور ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ اتنی بدمعاشی آج تک نہیں دیکھی جتنی لاہور پولیس کر رہی ہے، ہر بندہ پولیس سے ڈرتا ہے، اتنا ظلم نہ کریں۔
عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ذمے دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس حراست سے بازیاب ہونے والے 2افراد کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرے 2 بیٹوں اسد اور علی رضا کو پولیس نے اٹھایا ہے، تینوں مغوی افراد کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا، پولیس نے تینوں کوحراست میں لیتے وقت فیملی کے سامنے انہیں برہنہ کر کے ان پر تشدد کیا، تھانہ مناواں اور باٹا پور پولیس نے بیان دیا کہ یہ افراد پولیس کو مطلوب نہیں، بیان دینے کے بعد پولیس نے ترمیمی بیان میں انہیں مقدمے میں ملوث کر کے گرفتار کر لیا، بیلف نے یہ دونوں افراد سی آئی اے کی حراست سے بازیاب کرائے ہیں۔
جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے ایس پی سی آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ یہ افراد اپنے پاس کیسے رکھ سکتے ہیں؟
ایس پی سی آئی اے نے جواب دیا کہ ہم نے ایس ایچ او مناواں کے کہنے پر انہیں راہ داری پر رکھا ہوا تھا۔
جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ایک اشتہاری کو پکڑنے کے لیے پولیس نے پورے خاندان کا جینا حرام کر رکھا ہے، ایس پی سی آئی اے شمس درانی اچھے پولیس افسر نہیں ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال کوثر نے کہا کہ میں پولیس افسران کی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔
جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ڈی آئی جی صاحب اپنے افسروں کو عدالتوں میں پیش ہونا سکھائیں، ایک بات یاد رکھیں کہ سی آئی اے ریگولر پولیس نہیں ہے۔
اس موقع پر ایس پی سی آئی اے عدالت سے اپنی غلطی کی بار بار معافی مانگتے رہے۔
یہ بھی پڑھیے
جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ایسے پولیس افسر اس محکمے میں نہیں رہیں گے۔
اس دوران ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثرنے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا کہ میں شرمندہ ہوں، اس معاملے میں گڑ بڑ ہوئی ہے، میں انکوائری کر کے ایس ایچ اوز کی حد تک ایکشن لیتا ہوں۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے انہیں حکم دیا کہ آپ ذمے داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف ایکشن لیں اور آئندہ سماعت پر عدالت میں رپورٹ پیش کریں۔
قومی خبریں سے مزید
-
بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکسپورٹس بڑھانا ہوں گی، بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے
-
فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔
-
برطانوی امتحانی بورڈ اور ڈی ایچ اےکالج اینڈ اسکول سسٹم کے مابین اشتراک قائم
برطانوی امتحانی بورڈ، لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) نے سینٹر فار ایمرجنگ اسٹڈیز اور iLearn کے علاوہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم (CES-DHACSS) کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔
-
کاغذات میں مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان کا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
-
اعظم سواتی کو سندھ حکومت کے طیارے میں نہیں لایا گیا، مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو لانے کے لیے سندھ حکومت کا طیارہ استعمال نہیں ہوا
-
امریکا میں پاکستان کی زیرِ ملکیت اہم عمارت فروخت کرنے کی تیاری
امریکا میں پاکستان کی زیرِ ملکیت بیچی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے۔
-
اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج
لاہور ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔
-
نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر رہا، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کررہا۔
-
نیب کا مریم نواز اور صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ
ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مسلم لیگ نے نائب صد ر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
اے پی ایس یو پی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا
ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا
-
اعظم سواتی کیخلاف مقدمے پر شور مچانے والے خود کیا کر رہے ہیں؟ عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات، سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی و دیگر کے مقدمات پر عمل درآمد روک دیا۔
-
بلوچستان: 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔
-
حنا ربانی کا شازیہ، شیری اور مریم اورنگزیب کا شکریہ
وزیرِ مملکت برائے خارجہ اُمور حنا ربانی کھر نے شازیہ مری، شیری رحمٰن اور مریم اورنگزیب کا اپنے حق میں قومی اسمبلی میں بولنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
-
بابائے ڈیفالٹ تو عمران خان ہیں، مفتاح اسماعیل
مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بابائے ڈیفالٹ تو عمران خان ہیں، جب میں وزیر خزانہ تھا تو مشکل فیصلے کیے۔
-
یوکرین سے ہمدردری ہے لیکن پاکستان کے اپنے داخلی و علاقائی مسائل ہیں، وزیر خارجہ
سنگاپور کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جانتا ہے کہ تباہی کیا ہوتی ہے، ہم کسی اور طویل جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔
-
پارلیمنٹ تنہا ہے، اختیارات پر ایگزیکٹیو نے قبضہ کرلیا، رضا ربانی
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تنہاہے کیونکہ اس کے اختیارات پر ایگزیکٹیو نے قبضہ کرلیا ہے۔