Categories
Breaking news

شہریوں کی جانب سے ویکسینیشن کے مراحل نظرانداز کیے جانے کے انکشاف سامنے آ گئے

ویکسینیشن

شہر قائد میں شہریوں کی جانب سے ویکسینیشن کے مراحل نظرانداز کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، شہری ویکیسن لگا کر انٹر ی کے بغیر چلے جاتے ہیں۔

کراچی میں 50سےزائدمراکزپرویکسی نیشن کاسلسلہ جاری ہے تاہم ویکسینیشن کی دونوں ڈوز مکمل کرنے والے متعدد شہری سرٹیفیکیٹ کے حصول سے محروم ہیں۔

شہریوں کی جانب سے ویکسی نیشن کے مراحل نظرانداز کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، ڈیٹا انٹری آپریٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کےلیے3 مراحل سےگزرناپڑتاہے، پہلا مرحلہ رجسٹریشن ،دوسرا ویکسین اورتیسرا مرحلہ سسٹم میں اندارج کا ہے، رش کی صورت میں شہری ویکیسن لگا کر انٹر ی کے بغیر چلے جاتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ مطلوبہ معلومات نہ ہونے کے سبب سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاجاتا، نادرا میں انٹرنیٹ کنیکٹویٹی اور لوڈشیڈنگ بھی مسائل کی وجہ ہے۔

ڈیٹا انٹری آہریٹر خالق دیناہال نے کہا کہ بعض مراکز پر ڈیٹا کی انٹری نہیں کی حاتی ہے ، شیریوں کی بڑی تعداد خالق دیناہال رجوع کر رہی ہے جبکہ نادرا والے بھی شہریوں کو مناسب معلومات فراہم نہیں کرتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *