Categories
Breaking news

شہریوں کا سیلون میں داخلے کے لیے شرائط، بال کٹوانا بھی ہوا مشکل

Advertisement
Advertisement

سیلون

یورپی ملک آسٹریا میں کوروناوائرس کے کیسز میں کمی کے بعد ہیئرسیلون کو بھی کھول دیا گیا لیکن سیلون میں داخلے کے لیے رکھی گئی شرط شہریوں کے لیے بھاری پڑسکتی ہے۔

آسٹریا میں سیلون میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا، رپورٹ منفی آنے پر ہی شہریوں کو حجام کی دکان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

آسٹریا میں گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے جس کے بعد ہیئرسیلون کو بھی کھولا گیا لیکن حکومت کے وضع کردہ اصول کی وجہ سے ہوسکتا ہے شہریوں کی بڑی تعداد حجام کا رخ نہ کریں۔ قبل ازیں گزشتہ سال دسمبر سے آسٹریا میں اسکول، دکانیں اور میوزیم پہلے مراحل میں کھلنا شروع ہوئے۔

حکومتی پالیسی کے تحت طلبا کو کلاسز لینے کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

البتہ شہریوں کو کورونا ٹیسٹ میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ویانا کے مختلف مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کا غیرمعمولی رش دیکھا گیا ہے۔

ہیئرسیلون مالکان کا کہنا ہے کہ دکان میں داخلے کے لیے کوروناٹیسٹ رپورٹ سے شہری ناخوش ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *