Categories
Breaking news

شہروز سبزواری اور صدف کنول کی جوڑی اب تک تنقید کی زد میں

Advertisement
Advertisement

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کی اپنے پالتو کتے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر جہاں اُن دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں وہیں انسٹا صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر اُن کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کا تذکرہ بھی جاری ہے جس میں انسٹا گرام کے متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ شہروز نے سائرہ یوسف کو کیوں چھوڑا اور صدف سے شادی کیوں کر لی۔انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ شہروز سبزواری سائرہ یوسف کے ساتھ ہی اچھے لگتے تھے، صدف کنول کے ساتھ شہروز کی جوڑی اچھی نہیں لگتی۔شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں جن میں اس جوڑی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب کچھ انسٹا گرام صارفین کی جانب سے شہروز سبزواری کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ نفرت انگیز تبصروں پر کان نہ دھریں اور اپنی زندگی اپنے مطابق جئیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *