Categories
Breaking news

شہد نزلہ و زکام کا زیادہ موثر علاج ہے، تحقیق

Advertisement
Advertisement

نزلہ زکام اور کھانسی کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹکس دوائیاں نہیں بلکہ قدرتی شہد زیادہ مؤثر ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے نزلہ زکام اور کھانسی کا شکار افراد کو شہد استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔برطانوی طبی جریدے میں شائع تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد میں قدرتی طور پر ایک ایسا مرکب موجود ہوتا ہے جو کھانسی، گلے کی خراش اور سینے کی جکڑن میں دیگر دوائیوں کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ یہ مرکب کھانسی کے دورانیے کو 36 فیصد اور کھانسی کی شدت کو 44 فیصد تک کم کر دیتا ہے اور شہد کے استعمال سے سینے کی جکڑن میں دو دن کے اندر افاقہ ہو جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کے استعمال کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *