Categories
Breaking news

شہباز گِل کیخلاف مقدمے کے خاتمے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

شہباز گِل—فائل فوٹو
شہباز گِل—فائل فوٹو

بلوچستان ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ درخواست سابق وفاقی وزیر شہباز گِل کے وکیل کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔

شہباز گِل کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے کے خاتمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *