Categories
Breaking news

شہباز گل کی جیو نیوز کے پروگرام پر تنقید، شاہزیب خانزادہ کا دو ٹوک جواب

وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ پر تنقید کی جس کا میزبان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔

شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ جیونیوز کے میزبان شاہ زیب خانزادہ صاحب نے اپنے پروگرام میں غلط بیانی کی حد کر دی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نے 57 ارب کی ایل این جی خریدی تو 122 ارب کا گھاٹا کیسے پڑا؟۔

شاہ زیب خانزادہ نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ قصور آپکا نہیں، آپکی کم علمی واضح ہے۔ آپ نے %13 کو 13 ڈالرز بتا کر ویڈیو بنا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ افسوس، ندیم بابر وزیراعظم کو جھوٹ بتارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف 2020 نہیں، فرنس آئل سے بجلی میں50ارب، مہنگی LNG کے دوہزار اٹھارہ،انیس اور بیس میں 37ارب ،ٹرمینل استعمال نہ کرنے پر 25 ارب اور دسمبر 2018 میں فرنس آئل سے 10ارب۔ ایسے بنے ہیں کل 122 ارب۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *