
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے 7 دن میں جواب داخل نہ کرنے پر ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے 10 صفحات کا فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں قرار دیا گیا کہ سات دن میں جواب داخل نہ کرنے پر حق دفاع ختم ہو جاتا ہے۔
فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے آرڈر 11 رول 21 کے تحت عمران خان کا دفاع کا حق صحیح ختم کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ رول 21 کا مقصد فریقین کو عدالتی فیصلے کی پابندی کروانا ہے۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے فیصلے میں لکھا کہ عمران خان کے وکیل ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی غیر قانونی یا بے قاعدگی نہیں دکھا سکے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو شہباز شریف کے سوالات کے جواب کیلئے کاپی فراہم کی۔ جوابات دینے کی بجائے عمران خان نے اعتراضات داخل کر دیے۔
ٹرائل کورٹ نے اعتراضات مسترد کرکے عمران خان کو جواب دینے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے جواب داخل نہیں کیے جس پر ٹرائل کورٹ نے ان کا حق دفاع ختم کر دیا۔
شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، عمران خان نے شہباز شریف پر پاناما کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
آج اقوام متحدہ میں اے پی ایس کے حوالے سے میموریل سروس رکھی، بلاول بھٹو
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اقوام متحدہ میں اے پی ایس کے حوالے سے میموریل سروس رکھی۔
-
عمران کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان سے پہلے پرویز الہٰی کی ملاقاتیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت بھی پرویز الہٰی کو قومی امور پر مشورے دے رہے ہیں۔
-
امریکا میں عمران خان کیلئے لابنگ کی جا رہی ہے، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفے کی باتیں بلیک میلنگ کا حصہ ہے، استعفوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، پی ٹی آئی ملک میں تخریب کاری چاہتی ہے۔
-
ہم نظام کیسے چلائیں؟ ہمارا آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو مالی وسائل نہ دینے سے متعلق ہماری شکایت جاری رہے گی۔
-
سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، تقرریاں
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
-
اللّٰہ نے موقع دیا تو ملک کو کرپشن اور قرض فری بناؤں گا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کی وجہ سے ملک 2 ٹکڑے ہوا۔
-
عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں، تاریخ کیوں دیتے ہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سیلاب کی تباہی میں لگے رہے، عمران خان امداد روکنے کی کوشش کرتے رہے، ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے تھے، عمران خان سبوتاژ کرنے میں لگے رہے۔
-
ٹیکسلا: ایک ماہ قبل پی ٹی آئی دھرنے میں زخمی ہونے والا شخص چل بسا
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن جمعہ خان پارٹی کے دو دھڑوں کے درمیان تصادم میں زخمی ہوا تھا۔
-
دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کا عزم ضروری ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ اے پی ایس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کی یاد میں ہے۔
-
کراچی: سعید آباد میں رکشے پر فائرنگ، 1 ہلاک، دوسرا زخمی
کراچی کے علاقے سعید آباد کے خورشید پورہ قبرستان کے قریب رکشے پر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
-
اسمبلی تحلیل کے معاملے پر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا ملک میں کوئی اور مسئلہ نہیں ہے پچھلے دو ماہ سے گھڑی گھڑی کی باتیں ہو رہی ہیں۔
-
ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی
ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹڈیز کی تجدید کا کام شروع کر دیا ہے، یہ فزیبلیٹی اسٹیڈیز 2010 اور 2011 میں کرائی گئی تھیں۔
-
اسمبلی ابھی ٹوٹے یا 6 ماہ بعد کوئی فرق نہیں پڑتا، محمود خان
محمود خان نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں پچاس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔
-
جب تک باہر سے پیسہ نہیں آئے گا ہم پیسے ریلیز نہیں کر سکتے، گورنر اسٹیٹ بینک
جمیل احمد خان نے کہا کہ چیلنجز موجود ہے لیکن اس صورتحال کو جس طرح پورٹریٹ کیا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے۔
-
عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی بات تو کرتا رہے گا توڑے گا نہیں،جاوید لطیف
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی نے ملکی خزانے پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے، اس شخص نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔
-
لاہور کیلئے انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیرصدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔