Categories
Breaking news

شہباز شریف کی FIA میں پیشی، نون لیگ نے کیمپ لگا دیا

شہباز شریف کی FIA میں پیشی، نون لیگ نے کیمپ لگا دیا

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف آج لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہوں گے۔

اپنے قائد کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ایف آئی اے کے دفتر کے قریب کیمپ لگا رکھا ہے جس میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب ہے۔

کیمپ میں نون لیگ تے تعلق رکھنے والی خواتین کارکنوں کی جانب سے اپنے قائد میاں شہباز شریف کے حق میں نعرے بلند کیئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شوگر اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور نے میاں شہباز شریف کو آج طلب کر رکھا ہے۔

نوٹس میں شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کیئے گئے 25 ارب روپے پر جواب مانگا گیا ہے۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز سیشن کورٹ لاہور سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *